میئر پشاور ضمنی انتخابات‘ شہری کتاب پر مہر لگائیں‘ زبیر علی

میئر پشاور ضمنی انتخابات‘ شہری کتاب پر مہر لگائیں‘ زبیر علی

  

پشاور(سٹی رپورٹر) میٹروپولیٹن پشاور سٹی نومنتخب میئر زبیرعلی نے کہاہے کہ پشاور کی تعمیر وترقی اور مسائل خاتمے کیلئے پشاور کے ماؤں، بہنوں، بھائیوں، نوجوانوں، بزنس کمیونٹی اور تمام مکاتب فکر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے 19دسمبرکواپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کرایا اور 13 فروری کو نیبرہڈ کونسل 1 آفریدی آباد اور نیبرہڈکونسل 22 قادرآباد میں الیکشن منعقدہورہے ہیں میرا ملحقہ علاقوں کے ماؤں، بہنوں، نوجوانوں، مشران، بزنس کمیونٹی اور تمام مکاتب فکر سے اپیل ہے کہ پشاور شہر کی تعمیرو ترقی کیلئے اپنا قیمتی ووٹ ان کے حق میں استعمال کرکے کتاب کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ منتخب کونسلر اور چیئرمین کے ساتھ مل کرپشاور کی تعمیر وترقی کا عمل شروع کرسکیں۔ کامیابی کے باجود میری دلی خواہش ہے کہ این سی 1اور این سی 22 کے مکین بھی بھرپوراعتماد13فروری کوہونے والے الیکشن میں اپنا قیمتی ووٹ کتاب کے نشان پر میئر شپ نشست کیلئے استعمال کرے اور جو مینڈیٹ پشاورسے ملا ہے اس میں آپ کے دونیبرہڈکونسلوں کے طاقت او رقوت بھی شامل ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ میں شہر کی تعمیر وترقی کی منصوبہ بندی، ٹریفک پلان، بے ہنگم آبادی، نکاسی آب جیسے مسائل متعلقہ محکموں سے ختم کرکے شہر کے ہر کونے او رہر باسی کو صاف پانی مہیا کرسکوں۔ ا س میں پشاو رکے باسیوں سمیت ان دونوں علاقوں کے طاقت، قوت اور حمایت میرے لئے باعث فخر ہوگا۔ میں تمام ماں، بہنوں، نوجوانوں، بزنس کمیونٹی اور تمام مکاتب فکر کے لوگ13فروری کو گھروں سے نکل کر اپنا قیمتی ووٹ میرے حق میں استعمال کرے تاکہ ایک ہی طاقت اور قوت کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔ میں ایک بار پھر پشاو رشہرکے ماؤں، بہنوں، نوجوانوں، مشران، بزنس کمیونٹی اور تمام مکاتب فکر جنہوں نے 19دسمبرکو باری اکثریت سے مجھ کو میئر پشاور منتخب کیا شکریہ ادا کرتاہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ میری بھرپور کوشش ہوگی کہ میں شہر کی وہ خدمت کروں جو ہمیشہ کیلئے یادرہے اور این سی1 اور این سی 22کے مکینوں سے امید رکھتاہوں کہ وہ بھی میرے انتخاب کو یقینی بنانے میں میرے حق میں ووٹ استعمال کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -