پشتو زبان کے معروف شاعر و ادیب مرتضیٰ خان شاہین وفات پا گئے 

پشتو زبان کے معروف شاعر و ادیب مرتضیٰ خان شاہین وفات پا گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)پشتو زبان کے معروف شاعر و ادیب اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماہی پروری خیبرپختونخوا ڈاکٹر خسرو کلیم کے والد بزرگوار مرتضیٰ خان شاہین انتقال کر گئے ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بروز جمعہ انکے آبائی علاقے مقبرہ پڑانگ نزد بابا صاحب مزار ضلع چارسدہ میں ادا کی گئی مرحوم کی نماز جنازہ میں خیبرپختونخوا کے وزیر قانون فضل شکور خان، محکمہ زراعت لائیو سٹاک اور ماہی پروری کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، علاقہ عمائدین اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کی رسم قل بروز اتوار انکے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی۔ قبل ازیں خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان نے محکمہ ماہی پروری کے ڈائریکٹر جنرل کے والد بزرگوار کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔