مرتضیٰ شاہین انتقال‘ اے این پی صوبائی صدر ایمل ولی کا اظہارافسوس 

  مرتضیٰ شاہین انتقال‘ اے این پی صوبائی صدر ایمل ولی کا اظہارافسوس 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے معروف صحافی، ادیب اور روزنامہ شہباز کے سابق ایڈیٹر  اور خان عبدالولی خان کے قریبی ساتھی مرتضی شاہین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کا شمار خیبر پختونخوا کے صف اول کے صحافیوں میں ہوتا تھا۔ صحافتی میدان میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  مرحوم ایک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ قومی تحریک کا بھی ایک اہم حصہ بھی تھے۔ انکی وفات ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ صحافت اور قومی تحریک کیلئے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی دکھ کے ان لمحات میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر شریک ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

ا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -