ٹانک،علاقے میں امن وامان اولین ترجیح،لفٹیننٹ کرنل عمیر 

ٹانک،علاقے میں امن وامان اولین ترجیح،لفٹیننٹ کرنل عمیر 

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: فوج علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ  عوامی مسائل کو حل کرنے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔  لیفٹننٹ کر نل عمیر  تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیر ستان  لیفٹننٹ کرنل عمیر نے کہا کہ پاک فوج علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ  عوامی مسائل کو بھی حل کرنے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے پاک  فوج اور قبائلی عوام کی بے پنا قربانیوں کی بدولت علاقے امن واپس لوٹ ایاہے اس امن کو دیر پا اور مستقل رکھنے کے لئے کوشش کرنا جاری رکھنا  ہماری مشترکہ زمہ داری بنتی ہے پاک فوج علاقے میں امن وامان برقرار کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار  1FF کے لیفٹنٹ کرنل عمیر  نے گزشتہ روز علاقہ شکتوئی کے لوگوں کے ساتھ  جرگہ میں خطاب کرنے کے  دوران کیا ان کا کہناتھا کہ پاک فوج  انتظامیہ سے ملکر علاقے کی تعمیرو ترقی اورخوشحالی کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جارہے ہیں۔علاقے کے لوگوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے درجنوں قبائلی جوانوں کے دستاویزات جمع کرکے متعلقہ حکام کو بھیج دئیے گئے ہیں   اس وقت وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں   بچے پاک فوج کی تعاون سے ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں شرکئی، مسعود اباد ودیگر گاؤں میں موجود سکولوں کو فعال کردیا گیا ہے شرکئی، لاڑیمائی، ذدرانہ سمیت دیگر علاقوں میں ابنوشی کے مسائل حل کرنے کے لئے مختلف ٹیوب ویلز سمیت دیگر منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے مقامی لوگوں   کی امدورفت کے مسائل حل کرنے کے لئے شارٹ ٹریکس بنادیے گئے ہیں بچوں کی مسقبل کو روشن بنانے کے لئے اپنے طور پر پرائیویٹ سکولوں کو اسٹاف مہیاں کر دیا گیا ہے جس کی تمام اخراجات پاک فوج برداشت کر رہی ہے  مقامی عمائدین کی جانب سے پاک ارمی جانب سے زانگاڑہ شابی خیل  میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں پاک ارمی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کرنا قابل ستائش ہیں اور عوام اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -