عوام جمعیت کے امیدوار کو کامیاب کرائے، اشرف علی 

عوام جمعیت کے امیدوار کو کامیاب کرائے، اشرف علی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا اشرف علی نے کہا ہے کہ13فروری کو قادیانیت نواز اور مذہب بیزار قوتوں کے مقابلہ میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کوووٹ دیکر کامیاب بنایا جائے محلہ سید جمعہ شاہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر سابق چیف جسٹس نے ڈیم فنڈ کے نام پر احمدیہ مسلم ایسوسی ایشن کے پیڈ پر امدادی رقم وصول کی۔ تحریک انصاف لندن سیکرٹریٹ کی عہدیدار نادیہ رمضان چوہدری آئین پاکستان کی رو سے کافر قرار دیئے گئے مرزائیوں کے خلیفہ مسرور سے عمران خان اور تحریک انصاف کے لیئے ووٹ مانگنے گئے۔ عمران خان نے ملک کے اعلی عہدوں پر قادیانیوں کو تعینات کیا۔ سابقہ سالے یہودی ذیک گولڈ سمتھ کی انتخابی مہم چلائی ایسے شخص کے نمائندے کو ووٹ دیکر اسے مضبوط کرنا دراصل یہودیت اور قادیانیت کو مظبوط کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر مذہب کارڈ کا الزام لگانے والے بھی اسلام دشمنوں کی حمایت کرتے ہیں عوام آئندہ الیکشن میں اس جماعت کو ووٹ دیں جس کے منشور میں عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ختم نبوت کے متعلق آئین کی شقیں شامل ہوں جس جماعت کے منشور میں آئین پاکستان سے ختم نبوت سے متعلق شقیں موجود نہ ہوں، اس جماعت کو ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ تیرہ فروری جمعیت علمائے اسلام، کتاب اور کفیل احمد نظامی کی فتح کادن ہوگا۔