کراچی،لیاری میں دستی بم کا حملہ، بچی سمیت 2افراد زخمی 

کراچی،لیاری میں دستی بم کا حملہ، بچی سمیت 2افراد زخمی 

  

کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کے کارندے ایک بار پھر سر اٹھانے لگے، بہار کالونی میں زیرتعمیر عمارت میں دستی بم حملہ، دس سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔نامعلوم افراد کی جانب سے بلڈر عزیز بلوچ کی زیر تعمیر عمارت پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے وہاں موجود الطاف احمد اور اس کی دس سالہ بیٹی ایمان زخمی ہو گئی جنہیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔لیاری سے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے بہارکالونی لیاری میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔

  لیاری حملہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -