ڈیرہ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 6 گرفتار،5 شارٹ گن،2 ریپٹر برآمد

ڈیرہ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 6 گرفتار،5 شارٹ گن،2 ریپٹر برآمد

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کڑی خیسور پولیس کی غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کاروائی، 02 رپیٹر، 05 عدد شارٹ گن معہ ایمونیشن برآمد،06 ملزمان گرفتار، مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کڑی خیسور فضل الرحمان ہمراہ نفری پولیس نے تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کارروائی عمل میں لائی ہے۔مختلف کارروائیوں میں ملزمان عطااللہ، رفیع الدین،مطیع اللہ، محمد زبیر،فیروز، اور نور محمد کے قبضے سے مجموعی طور پر 02 عدد رپیٹر اور05 عدد شاٹ گن معہ 162 عدد کارتوس مختلف بور برآمد کر کے تمام ملزمان کو برموقع گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -