پریس کلب رجسٹرڈ جہانگیرہ کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پریس کلب رجسٹرڈ جہانگیرہ کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  

جہانگیرہ(نمائندہ پاکستان)پریس کلب رجسٹرڈ جہانگیرہ کے عہدیداروں نے حلف اٹھالیا تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرہ کے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ جہانگیرہ کے عہدیدروں نے مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا محمد علی سیف سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا حلف برداری تقریب کنڈ ریسٹ ہاؤس میں منعقد کیا گیا جسمیں مہمان خصوصی مشیر اطلاعات بیررسٹر محمد علی سیف تھے جبکہ مشیر انڈسٹریز عبدالکریم اور وزیر محنت شوکت یوسفزئی،چیرمین ڈیڈک نوشہرہ ممبر صوبائی اسمبلی ادریس خٹک،اے سی جہانگیرہ اظہر ظہور سمیت انتظامیہ کے اعلٰی افسران سرپرست مخلص خان،چیرمین زبیر علی،سینئر وائس چیرمین ادریس اعوان،وائس چیرمین عبدالوحید،جنرل سیکرٹری ندیم احسان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر سلیم،کواڈینٹر ماجد خٹک،آفس سیکرٹری محمود الحسن،پریس سیکرٹری ملنگ جان فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد نعیم،رابطہ سیکرٹری نعمان خٹک نوشہرہ اور جہانگیرہ کے صحافیوں،پریس کلب نوشہرہ کے صدر تفہیم الرحمن،جنرل سیکرٹری شہنشاہ،زندگی ٹرسٹ کے چیرمین عمران تبسم،جہانگیرہ ٹی وی کے محسن نبی،خوشدل خان،محمد علی،شیدو نیوز کے ایڈمن شجاعت خان،داوا تنظیم کے زین العابدین اور دیگر نے شرکت کی.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -