مردان، قانو شکن عناصر کیخلاف کارروائی، مختلف جرائم یں 54گرفتار

      مردان، قانو شکن عناصر کیخلاف کارروائی، مختلف جرائم یں 54گرفتار

  

        مردان (بیورورپورٹ)مردان پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور 06مجرمان اشتہاری،03 سہولت کاراور 02منشیات فروشوں سمیت43 مشتبہ افراد گرفتارکو گرفتارکرکے اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی گئی ہے تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے پیش نظر ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب06 مجرمان اشتہاری،03 سہولت کاراور02منشیات فروشوں سمیت43 مشتبہ افرادکو گرفتارکیاگیا۔ گرفتارعناصر کے قبضے 01کلاشنکوف،20 پستول اور117کارتوس سمیت 2524گرام چرس اور 30گرام آئس برآمدکیا گیا۔43مکانات کو چیک کیا گیا جس میں 12غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائیاں تھانہ چورہ، تھانہ پار ہوتی، تھانہ گڑھی کپورہ، تھانہ کاٹلنگ اور تھانہ لوند خوڑ کی حدود میں کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -