کورونا وائرس سے اموات کی تعداد پھر بڑھ گئی ، 24 گھنٹے میں  44 افراد جاں بحق

کورونا وائرس سے اموات کی تعداد پھر بڑھ گئی ، 24 گھنٹے میں  44 افراد جاں بحق
کورونا وائرس سے اموات کی تعداد پھر بڑھ گئی ، 24 گھنٹے میں  44 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد پھر بڑھنے لگی ، گزشتہ  24 گھنٹوں میں مزید  44 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ  24 گھنٹوں میں مزید تین ہزار 19 کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 80 ہزار 592 ہو گئی جبکہ حالیہ اموات کے بعد مجموعی طور پر 29 ہزار 731 افراد مہلک وائرس کی نذر ہوئے ۔ملک بھر میں اس وقت  80 ہزار 168 افراد موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں  جبکہ 13 لاکھ 70 ہزار 693 افراد مہلک وائرس کو شکست دے کر صحتمند زندگی گزار رہے ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں  پانچ لاکھ 56 ہزار 772 فراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ۔  سات ہزار 971 جاں بحق ہوئے جبکہ 44 ہزار 921 زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثر دوسرا بڑا صوبہ ہے مگر یہ اموات کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے ، پنجاب میں  چار لاکھ  94 ہزار 238 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ، 13 ہزار 335 کا انتقال ہوا جبکہ 11 ہزار 919 اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 892 کورونا کیسز سامنے آئے ، ایک لاکھ  24 ہزار 231 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی  جبکہ 996 جان کی بازی ہا ر گئے ۔ اسلام آباد میں 7 ہزار 665 کورونا مریض اب بھی موجود ہیں ۔ 

خیبرپختونخوا میں دو لاکھ 8 ہزار 892 کورونا مریض سامنے آئے ، 6 ہزار 103 افراد کا انتقال ہوا جبکہ  13 ہزار 399 زیر علاج ہیں ۔ گلگت بلتستان میں  11 ہزار 116 کیسز سامنے آئے ، 189 جانبر نہ ہو سکے جبکہ 390 مہلک وائرس سے جنگ لڑ رہے ہیں  آزاد جموں وکشمیر میں  41 ہزار740 کورونا کیسز سامنے آئے ،  39 ہزار 422 افراد نے وائرس کو شکست دی ، 766 وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ ایک ہزار 552 زیر علاج ہیں ۔