نوکوٹ میں دو خواتین کے ساتھ اغواء اور مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ آ گیا 

نوکوٹ میں دو خواتین کے ساتھ اغواء اور مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ آ گیا 
نوکوٹ میں دو خواتین کے ساتھ اغواء اور مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور خاص (ڈیلی پاکستان آن لائن)میرپورخاص کے علاقے نوکوٹ میں دو خواتین کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق متاثرہ خواتین کے اہل خانہ نے خواتین کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ قائم کرنے کی درخواست دیدی۔اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ دونوں خواتین کےساتھ گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کی گئی۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو مسلح افراد نے گھر پرحملہ کرکے 18 سالہ لڑکی اور اس کی 20 سالہ بھابھی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس مقدمے میں نامزد 20 میں سے 18 ملزمان گرفتار کرچکی تاہم 2 مرکزی ملزمان اب تک روپوش ہیں۔