تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں ، آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک گفتگو

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں ، آصف زرداری کی مولانا فضل ...
تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں ، آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک گفتگو

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی ۔

نجی ٹی وی( جیو نیو ز)کے مطابق  مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کیا ،  خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ،   گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ۔  مولانا فضل الرحمان نے  بتایا کہ جلد ہی حکومت کے اتحادیوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -