بیڈ روم کی وائرل ویڈیو پر عامر لیاقت حسین نے وضاحتی بیان جاری کردیا

بیڈ روم کی وائرل ویڈیو پر عامر لیاقت حسین نے وضاحتی بیان جاری کردیا
بیڈ روم کی وائرل ویڈیو پر عامر لیاقت حسین نے وضاحتی بیان جاری کردیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین  نے جہاں تیسری شادی کا اعلان کیا وہیں اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ بیڈ روم سے ایک ویڈیو بھی شئیر کی گئی تاہم سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد ان کا  کہنا تھا کہ جلو بھائی جلو، پیچھے مڑ کر دیکھتا ہی نہیں ہوں ساتھ ہی انہوں تنقید کرنے والوں کو کہا کہ میان بیوی کی ہر تصویر سہاگ رات کی نہیں ہوتی ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر رہنما پاکستان تحریک انصاف جاری کردہ پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ شب ان کا نکاح 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے ہوا ہے۔ ان کا تعلق لودھراں کے مہذب گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں اور بہت پیاری اور سادہ ہیں۔

دوسری جانب عامر لیاقت حسین کی جانب سے خود سے 31 سال کم عمر لڑکی کے ساتھ تیسری شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اہلیہ کے ہمراہ بسترے پر بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس کو انہوں نے عنوان دیا کہ محبت اور دیکھ بھال کا نیا سفر، ساتھ ہی انہوں نے کچھ میڈیا پبلیکیشنز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ دوبارہ وہ ہی کروں گا، جو میں نے کیا اور امید ہے کہ اس بار یہ شاعری بن جائے گی۔

ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنے پر عامر لیاقت نے ان لوگوں کے لیے ایک پیغام پوسٹ کیا جو ان کی تیسری شادی کو لیکر ٹرولنگ کر رہے تھے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے لکھا کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی؟ گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی.

سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے آخر میں عامر لیاقت نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اچھا ویسے ایک بات کہوں، سب کام پر لگ جاؤ، غیبتوں، اندازوں، افواہواں اور بدگمانیوں کے سفر پر گامزن ہوجاؤ، ہم تو گھومنے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں جس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ طوبیٰ اور عامر لیاقت ایک دوسرے کو اب انسٹاگرام پر بھی فالو نہیں کر رہے تھے اور طوبیٰ نے اپنے انسٹاگرام پر عامر لیاقت کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کے دوران لے جانے والی تصاویر کے علاوہ باقی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھی حتیٰ کہ دونوں کی شادی کی تصویر بھی طوبیٰ کے اکاؤنٹ پرموجود نہیں تھیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -