عامر لیاقت حسین کا اپنی تیسری اہلیہ کے والدین سے دراصل رابطہ کیسے ہوا ؟ نئی ساس نے سب کچھ بتا دیا
کراچی (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین گذشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری اہلیہ کے ٹیزر شیئر کرتے رہے ہیں، انہیں تیسری شادی پر گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد دی تھی۔دانیہ کی والدہ سلمیٰ نے مقامی اخبار کو بتایا کہ ان کے خاوند پیر ہیں اور پیری مریدی کی وجہ سے عامر لیاقت کا ہم سے رابطہ ہوا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں کو خوش رکھے اور انہیں بے بہا خوشیاں دے۔
View this post on Instagram
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبر اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مثبت اور منفی تبصروں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔عامر لیاقت اپنے سسرال میں نکاح کے بعد گانا گاتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں وہ لودھراں سے کراچی آتے ہوئے خوشگوار سفر کے لمحات دیکھے جا سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ ایک ویڈیو جو عامر لیاقت کی اہلیہ نے بنائی ہے، اس میں جوڑے کو اپنے کمرے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
نئی دلہن سیدہ دانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ یہ ان کیلئے انتہائی خاص لمحہ ہے، شوہر عامر لیاقت بچپن سے ہی ان کے آئیڈیل ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ عامر لیاقت نے جیو کے پروگرام ’عالم آن لائن‘ سے شہرت حاصل کی اور اس کے بعد رمضان ٹرانسمیشنز اور گیم شوز کی میزبانی نے انہیں شہرت کی بلندی پر پہنچایا۔