سی ای او پی آئی اے کا وزیر اعظم کو خط ، غیر ملکی ائیر لائنز کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت دینے کی مخالفت کر دی 

سی ای او پی آئی اے کا وزیر اعظم کو خط ، غیر ملکی ائیر لائنز کو ڈومیسٹک فلائٹس ...
سی ای او پی آئی اے کا وزیر اعظم کو خط ، غیر ملکی ائیر لائنز کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت دینے کی مخالفت کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے غیر ملکی ایئرلائنز کو ڈومیسٹک فلائٹس  کی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔

سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک  کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ  غیر ملکی ایئرلائن ایئر عربیہ نے پاکستان کی فلائی جناح ایئرسے فلائٹ آپریشن کا معاہدہ کیا ہے  جس کے تحت ایئرعربیہ اپنےجہاز فلائی جناح ایئر لائن کے ذریعے پاکستان میں ڈومیسٹک سطح پر چلا سکے گی ،اس عمل سے پی آئی اے سمیت دیگر مقامی ایئرلائنز کو بھاری نقصان ہوگا لہذا اس کی مخالفت کرتے ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریں -بزنس -