پی ایس ایل میں شریک تمام کھلاڑیوں کو 70 فیصد معاوضہ مل گیا لیکن باقی رقم کب دی جائے گی ؟ پتہ چل گیا

پی ایس ایل میں شریک تمام کھلاڑیوں کو 70 فیصد معاوضہ مل گیا لیکن باقی رقم کب دی ...
پی ایس ایل میں شریک تمام کھلاڑیوں کو 70 فیصد معاوضہ مل گیا لیکن باقی رقم کب دی جائے گی ؟ پتہ چل گیا
سورس: Twitter/@thePSLt20

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)  7 میں شریک تمام کھلاڑیوں کو معاوضوں کی 70 فیصد رقم ادا کر دی گئی جبکہ باقی 30 فیصد ایونٹ ختم ہونے کے6ہفتوں میں دے دی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  34 میں سے 17 میچز مکمل ہو چکے،گزشتہ روز پی سی بی نے تمام شریک کھلاڑیوں کو معاوضوں کی 70 فیصد رقم بذریعہ چیک ادا کردی،پاکستانی کھلاڑیوں کو روپے میں ادائیگی ہوئی، غیرملکی کرکٹرز کے معاوضوں کی رقم ڈالر میں تقسیم کر کے دی گئی،اس میں سے واجب الادا ٹیکس کی رقم منہا کر لی گئی۔

معاوضوں کا باقی30فیصد حصہ ایونٹ ختم ہونے کے بعد6 ہفتوں میں دینا ہوگا،پی سی بی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ابتدا سے ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل نے اپنا ایک معیار قائم کیا ہے، ہم معاوضوں میں کبھی تاخیر نہیں کرتے کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں نہ صرف ایونٹ بلکہ ملک کا بھی خراب امیج سامنے آتا ہے۔

دوسری جانب چیک ملنے پر مسرور ایک کرکٹر نے کہا کہ پہلے تو ایونٹ شروع ہونے کے چند دن بعد ہی کافی رقم مل جاتی تھی اس بار تو کئی دن گذرنے کے بعد ایسا ہوا، البتہ ہم خوش ہیں کہ زیادہ تاخیرنہیں ہوئی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -