دوستی کرکے شہریوں کو بلیک میل کرنیوالی سوشل میڈیا کی " لڑکیاں " پکڑی گئیں

دوستی کرکے شہریوں کو بلیک میل کرنیوالی سوشل میڈیا کی " لڑکیاں " پکڑی گئیں
دوستی کرکے شہریوں کو بلیک میل کرنیوالی سوشل میڈیا کی

  

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے سوشل میڈیا پر لڑکیاں بن کر دوستی کر کے شہریوں کو ورغلا کر ان کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور ا نہیں  بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔

حکام کے مطابق لاہور کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مار کر پورنو گرافی اور نازیبا ویڈیوز کی بنیاد پر شہریوں کو بلیک کرنے والے گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کیا گیا، ان  سے برآمد موبائل فونز سے نازیبا ویڈیوز، بلیک میلنگ کے شواہد مل چکے ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان فیس بک پر پروفائل دیکھ کر سماجی شہرت رکھنے اور معاشی طور پر مستحکم شہریوں سمیت سرکاری ملازمین سے لڑکیاں بن کر دوستی کرتے تھے جس کے بعد ویڈیو چیٹ میں لڑکیوں کو برہنہ دکھا کر شہریوں کو بھی ورغلا کر برہنہ کروایا جاتا اور ان کی ویڈیوز ریکارڈ کر لیتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور ان کے رشتہ داروں کو بھجوانے کی دھمکی دیکر بلیک میل کر کے بھاری رقوم آن لائن منگواتے تھے، پانچوں گرفتار ملزمان عمران، فہیم، شعیب، بلال اور عمران بھکر کے رہائشی ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی ساتھی لڑکیوں اور دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائی شروع کردی گئی ۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -