اینکر مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف زمان نے عدالت میں بیوہ زارا عباس اور ان کے والد سے بات کرنے کیلئے پولیس کے ذریعے پیغام بھجوایا تو کیا ہوا ؟ 

اینکر مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف زمان نے عدالت میں بیوہ زارا عباس اور ان کے ...
اینکر مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف زمان نے عدالت میں بیوہ زارا عباس اور ان کے والد سے بات کرنے کیلئے پولیس کے ذریعے پیغام بھجوایا تو کیا ہوا ؟ 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اینکر مرید عباس کے قاتل ملزم عاطف زمان نے مقتول کی بیوہ زارا عباس اور اس کے والد سے ملاقات کی کوشش کی، تاہم دونوں نے انکار کردیا۔ 

نجی ٹی وی( ایکسپریس نیوز )کے مطابق کراچی جوڈیشل کمپلیکس سینٹرل جیل میں نیوز اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ملزم عاطف زمان کے وکیل کی عدم حاضری پر 22 فروری تک ملتوی کردی گئی، سماعت کے بعد مرید عباس کے قاتل ملزم عاطف زمان نے مقتول کی بیوہ زارا عباس اور اس کے والد سے ملاقات کی کوشش کی، اور پولیس اہلکار کے ذریعے دونوں کو ملاقات کے لیے بلایا، تاہم دونوں نے ملزم سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

عاطف زمان نے پولیس اہلکار کے ذریعے زارا عباس اور اس کے والد کو ملاقات کے لیے پیغام بھیجا۔ پولیس اہلکار نے مقتول کی بیوہ اور سسر کو کہا کہ عاطف زمان گیٹ پر 2 منٹ آپ سے بات کرنا چاہتا ہے۔ جس پر زارا عباس اور ان کے والدنے عاطف زمان سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ملزم سے مل کر کیا بات کریں گے۔

پولیس اہلکار نے ایک بار پھر اسرار کرتے ہوئے کہا کہ عاطف زمان سے صرف 2منٹ بات کرنے کا کہا، نہیں ملنا چاہتے تو کوئی زور زبردستی نہیں۔ زارا عباس اور ان کے والد نے جواب دیا کہ ہم عاطف زمان سے نہیں ملیں گے۔

مزید :

قومی -