عمر کوٹ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ  12 گھنٹے تجاوز ، معمولات زندگی بری طرح متاثر 

عمر کوٹ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ  12 گھنٹے تجاوز ، معمولات ...
عمر کوٹ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ  12 گھنٹے تجاوز ، معمولات زندگی بری طرح متاثر 

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر  سے)عمرکوٹ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز ہ کرگیا جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں ۔

عمرکوٹ سٹی میں تقریباً نصف شب کو بجلی بند کر دی جاتی ہے جس کے بعد صبح 9 بجلی بحال کی جاتی ہے  جبکہ گاؤں ، گوٹھوں میں تو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ  15 گھنٹےتک طویل ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے ادارے پاور ڈسٹری بیوشن سینٹر “پی ڈی سی “کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ4گھنٹے مقرر ہے مگر عمر کوٹ میں ان احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ شہری حلقوں کے مطابق متعلقہ دفتر سے رابطہ کرنے پر کہا جاتا ہے کہ اوس گرنے کے باعث سسٹم ٹرپ کر جاتا ہے ۔ شہریوں کے مطابق مسلسل کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی ٹینکیاں خالی ہونے کے باعث  انسان اور جانور پانی کی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں  جبکہ نمازی حضرات کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 عمرکوٹ کےعوامی وسماجی حلقوں نے فوری طورپر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ  کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -