خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی ری پولنگ کل ہو گی

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ری پولنگ کل ہو گی ، پشاور سمیت صوبے کے 13 اضلاع میں ری پولنگ ہو گی ۔
نجی ٹی وی( جیو نیوز )کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور ، نوشہرہ ، چار سدہ اور مردان سمیت 13 اضلاع میں ری پولنگ کل 13 فروری کو ہو گی ۔ پشاور میں 3 نیبر ہوڈ کونسل میں 12 ہزار 913 ووٹر حق رائے دہی استعمال کرینگے ، نیبر ہوڈ کونسل 22 قادر آباد کے 5 پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ ہو گی جہاں 9 ہزار 322 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔
این سی آفریدی گڑھی کے مردانہ پولنگ سٹیشن میں ری پولنگ ہو گی جہاں ایک ہزار 970 ووٹرز ووٹ ڈالیں گے ، این سی خیبر زنانہ پولنگ سٹیشن میں دوبارہ پولنگ میں ایک ہزار 621 خواتین ووٹ کا حق استعمال کرینگی ۔