مولانا فضل الرحمان آج شام چودھری شجاعت حسین سے ملیں گے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان آج شام چودھری شجاعت حسین سے ملیں گے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
مولانا فضل الرحمان آج شام چودھری شجاعت حسین سے ملیں گے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں سیاسی ہلچل میں تیزی آرہی ہے ، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج شام مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  مولانا فضل الرحمان چودھری شجاعت حسین سے ملنے ان کی رہائشگاہ پر جائیں گے  جہاں وہ ان کی خیریت دریافت کریں گے ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مسلم لیگ ق کی قیادت کو تحریک عدم اعتماد کیلئے بھی قائل کیا جائے گا۔

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی ۔

واضح رہے کہ آج صبح مولانا فضل الرحمان  نے آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کیا  اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق قائل کیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا کو یقین دہانی کرائی کہ  تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -