جمائما گولڈ سمتھ افغان عوام کے حق میں امریکی حکومت کے خلاف کھڑی ہو گئیں

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈسمتھ افغان عوام کے حق میں امریکی حکومت کے فیصلے کے خلاف کھڑی ہو گئیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت افغانستان کے منجمد کیے گئے سات ارب ڈالر کا نصف نائن الیون کے متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے باقی آدھی رقم طالبان کی حکومت آنے کے بعد امریکہ پہنچنے والے افغان شہریوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ جب افغان خواتین اپنے بچوں کو بھوک سے بچانے کے لیے اپنے جسم کے اعضاءبیچنے پر مجبور ہیں تو اس قسم کے اقدامات کا دفاع کرنا اخلاقی طور پر درست نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نائن الیون واقعے میں ایک بھی افغان شہری ملوث نہیں تھا ، اوسط افغان شہری اس وقت زندہ بھی نہیں تھے جب یہ سانحہ پیش آیا تھا ۔
This is morally indefensible when Afghan mothers are selling their organs to save their children from starvation. Not a single Afghan was involved in 9/11. The average Afghan wasn’t even alive when that atrocity happened. https://t.co/qkEFccA5KC
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) February 11, 2022