"تنقید کی آڑ میں اخلاقیات سے گرنا افسوسناک ہے"غریدہ فاروقی کے پروگرام میں مراد سعید بارے گفتگو، شاہ محمود قریشی کا موقف آگیا

"تنقید کی آڑ میں اخلاقیات سے گرنا افسوسناک ہے"غریدہ فاروقی کے پروگرام میں ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر  خارجہ شاہ محمود قریشی  نے غریدہ فاروقی کے ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید کے بارے میں گفتگو کی مذمت کی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا "کل ایک نیوز چینل پر اینکر اور شرکاء کی جانب سے انتہائی لغو اور ذومعنی گفتگو کا استعمال شدید قابلِ مذمت ہے۔  یہ کون سی صحافت ہے؟ تنقید آپ کا جائز حق ہے لیکن تنقید کی آڑ میں اخلاقیات سے گرنا انتہائی افسوسناک ہے۔"

خیال رہے کہ غریدہ فاروقی کے پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید کے بارے میں مبینہ طور پر ذو معنی جملوں کا استعمال کیا گیا تھا جس پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)  نے چینل انتظامیہ کو نوٹس جار کیا تھا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر غریدہ فاروقی کو بھی کڑی تنقید کا سامنا ہے اور ان کے خلاف چلنے والا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر  رہا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -