"مجھے پرانا پاکستان لوٹا دو" پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد ن لیگ میں شامل ہوگئے

"مجھے پرانا پاکستان لوٹا دو" پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد ن ...
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکریٹری  اطلاعات احمد جواد مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اس حوالے سے  ٹوئٹر پیغام میں بتایا " پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد نے صدرپی ایم ایل این جناب شہباز شریف سے آج ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پی ایم ایل این میں میں شمولیت کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکہ کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے، خوش آمدید احمد جواد۔"

مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد احمد جواد نے اپنے بیان  میں کہا "برطانیہ اور پاکستان کی عدالتوں کا فیصلہ آ گیا،جنہیں چور اور ڈاکو کہا وہ صادق اور امین ثابت ہو گئے،عمران نیازی اور اُس کی ٹیم خود ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کرپٹ ثابت۔یہ وقت نہیں سونے کا،یہ وقت ہے جاگنے کا،میں تو جاگ گیا ہوں،آپ کب جاگیں گے؟مجھے پرانا پاکستان لوٹا دو۔"

مزید :

اہم خبریں -قومی -