امریکی وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے رابطہ ، سنگین دھمکی دے دی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کو یوکرائن پر حملے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے آج اپنے روسی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرائن کی سرحد پر فوج جمع کرنے کے معاملے کا سفارتی حل نکالا جائے۔
اینٹونی بلنکن نے کہا کہ انہوں نے واضح کیا ہے کہ روس کی جانب سے مزید اشتعال انگیزی کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اگر روس نے اشتعال انگیزی کی تو مغرب کی جانب سے مشترکہ طور پر انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نےمغربی ممالک کے سربراہان کو ایک بریفنگ دی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ روس اگلے ہفتے یوکرائن پر حملہ کردے گا ، پہلے دو روز تک فضائی بمباری اور الیکٹرانک جنگ مسلط کی جائے گی جس کے بعد زمینی فوج آگے بڑھے گی۔
I spoke with Foreign Minister Lavrov today to urge a diplomatic resolution to Russia’s unprovoked military build-up around Ukraine. I reiterated that further Russian aggression would be met with a resolute, massive, and united Transatlantic response.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) February 12, 2022