شہباز گل اپوزیشن پر برس پڑے، کھری کھری سنادیں

شہباز گل اپوزیشن پر برس پڑے، کھری کھری سنادیں
 شہباز گل اپوزیشن پر برس پڑے، کھری کھری سنادیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ  ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے  والی اپوزیشن نے کندھے سے کندھا  ملا لیا ہے،،شریف فیملی پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے۔

 شہباز گل  کا تحریک انصاف کے رہنما جمشید  اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کا مقابلہ کرنے کے لیے ان سب کو  ایک ہونا پڑا ہے ،،عمران خان  کہتے آئے ہیں کہ زاردی،شریف اور فضل الرحمن سب چور ہیں۔جلد ان پر  فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے جس کی وجہ سے یہ سب ایک ہو گئے ہیں ،یہ ہمارے اتحادیوں سے بھی ملاقات کر لے ان کو ریلیف نہیں ملے گا۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت آٹا 55 روپے فراہم کر رہی تھی.لیکن مارکیٹ میں اس کو مہنگا فروخت کیا جا رہا تھا۔مرچیں  اور دالیں بھی سستی ہوئی ہیں ۔ پوری دنیا میں حکومت اتحادیوں کے ساتھ بنتی ہے تو سب کا اپنا اپنا منشور ہوتا ہے،،ہماری اتحادیوں کے ساتھ جو بات طے پائی ہے وہ اس پر کھڑے ہے۔

مزید :

قومی -