پی ایس ایل سیون ،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سنسنی خیز میچ کا فیصلہ ہو گیا

پی ایس ایل سیون ،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سنسنی خیز میچ ...
پی ایس ایل سیون ،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سنسنی خیز میچ کا فیصلہ ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے اٹھارویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ شاداب الیون نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے ۔سرفراز الیون نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔ عمر اکمل نے آٹھ گیندوں پر 23رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ 

تفصیل کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپننگ پارٹنر شپ نے قدرے بہتر آغاز فراہم کیا لیکن پھر مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا لیکن پھر لوئر مڈل آرڈر بلے باز فہیم اشرف نے دھواں دار بیٹنگ کی۔ اوپنر 19سکور بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ ایلکس ہیلز 62سکور بنا کر رن آوٹ ہوئے ۔ شاداب خان 12سکور بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ آصف علی چھ سکور بنا کر نور احمد کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ محمد اخلاق بغیر کوئی سکور بنا ئے شاہد آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ اعظم خان کو بھی صفر سکور پر شاہد آفریدی نے ہی رن آوٹ کیا ۔فہیم اشرف 55سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شاہد آفریدی اور جیمز فلکنر نے دو ، دوجبکہ نسیم شاہ اور نور احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر ز نے اچھا آغاز فراہم کیا لیکن مڈل آرڈر ناکام رہا ۔ اوپنر جیسن رائے 54سکور بنا کر شاداب خان کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ان کے ساتھ آنے والے احسن علی 30سکور بنا کر ڈاسن کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ جیمز وینس 29سکور بنا کر شاداب خان کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔افتخار احمد چار سکور بنا کر شاداب خان کی گیند پر آوٹ ہوئے۔عمر اکمل 23سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ کپتان سر فراز خان 50سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور ٹیم کو کامیاب کر کے پویلین لوٹے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے تین جبکہ محمد وسیم اور ڈاسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

اہم خبریں -PSL -PSL News Update -