طالبان نے برطانوی صحافی کو رہا کردیا لیکن گرفتار کیوں کیا گیا تھا؟

طالبان نے برطانوی صحافی کو رہا کردیا لیکن گرفتار کیوں کیا گیا تھا؟
طالبان نے برطانوی صحافی کو رہا کردیا لیکن گرفتار کیوں کیا گیا تھا؟
سورس: Pixabay

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے برطانوی نشریاتی ادارے سے وابستہ رہنے والے صحافی اینڈریو نارتھ کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اینڈریو نارتھ اب بھی کابل میں ہی صحافت کرتے ہیں اور اپنے آرٹیکلز میں طالبان قیادت پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ اینڈریو نارتھ کے ساتھ ایک اور نامعلوم صحافی اور کچھ افغان شہریوں کو بھی رہا کیا گیا ہے۔

اینڈریو نارتھ کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ نتالیا انتلیوا کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی اینڈریو نارتھ کی خیریت کے حوالے سے بہت فکر مند ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے اینڈریو نارتھ اور دوسرے لوگوں کی رہائی کی تصدیق کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اینڈریو نارتھ بغداد اور بیروت میں بھی جنگ کی کوریج کر چکے ہیں اور اب کئی سالوں سے افغانستان میں جنگ کی کوریج کر رہے تھے۔ قبل ازیں وہ بی بی سی سے وابستہ تھے تاہم اب ایک آزاد صحافی کی حیثیت سے وہ اقوام متحدہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -