نارووال میں نکاح ہوتے ہی تقریب سے دلہن اغوا کرلی گئی

نارووال میں نکاح ہوتے ہی تقریب سے دلہن اغوا کرلی گئی
نارووال میں نکاح ہوتے ہی تقریب سے دلہن اغوا کرلی گئی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک) نارووال میں نامعلوم مسلح ملزمان نے نکاح کی تقریب سے 18سالہ دلہن کو اغواءکر لیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق نارووال کے محلے میراں شاہ حسین کی رہائشی (ر)نامی دلہن کا ابھی نکاح ہوا ہی تھا کہ 7مسلح ملزمان تقریب میں گھس آئے۔ لڑکی کے 35سالہ بھائی نسیم اصغر اور 15سالہ کزن عامر حمزہ مزاحمت کرنے پر ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان موٹرسائیکلوں پر آئے تھے، ان میں سے 5گھر کے باہر دروازے پر رہے جبکہ دو ملزمان اندر گئے اور دلہن کو اغواءکرکے لے آئے۔ انہوں نے دلہن کو موٹرسائیکل پر ہی اپنے ساتھ بٹھایا اور فرار ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ انہیں فوری طور پر نارووال کے ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا ہے۔لڑکی کے باپ کی مدعیت میں پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔