میاں بیوی غلط پرواز میں سوار ہو کر کسی اور ملک پہنچ گئے

میاں بیوی غلط پرواز میں سوار ہو کر کسی اور ملک پہنچ گئے
میاں بیوی غلط پرواز میں سوار ہو کر کسی اور ملک پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگوں کے غلط بس یا ٹرین میں بیٹھ جانے کے متعلق تو آپ نے دیکھ سن رکھا ہو گا لیکن آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ گزشتہ روز برطانیہ میں ایک میاں بیوی غلط پرواز میں سوار ہو گئے اور کسی اور ملک میں جا پہنچے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سائمن فروسٹر نامی یہ شخص اپنی اہلیہ ایما شوفیلڈ کے ہمراہ ڈنمارک جانے کے لیے مانچسٹر ایئرپورٹ سے ریان ایئر کی پرواز میں سوار ہوئے۔ 
ان کی پرواز کوپن ہیگن میں لینڈ کرنی تھی۔ پرواز کے لینڈ کرنے پر جب وہ اترے تو یہ دیکھ کر دم بخود رہ گئے کہ وہ تو فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچ چکے تھے۔ سائمن اور ایما کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایئرپورٹ سٹاف کو اپنے پاسپورٹ چیک کرائے اور جا کر جہاز میں سوار ہو گئے۔ اس وقت صرف یہی ایک ہوائی جہاز ویٹنگ میں کھڑا تھا چنانچہ انہوں نے سوچا ہی نہیں کہ یہ ان کی پرواز ہے یا کوئی اور۔
ایما نے بتایا کہ ”ہم نے ہوائی جہاز کے عملے کو اپنے بورڈنگ پاس دکھانے کی کوشش بھی کی لیکن انہوں نے پاس دیکھنے کی بجائے ہمیں اپنی سیٹوں پر جا کر بیٹھنے کو کہہ دیا۔ جب اس پرواز نے ہمیں لیجا کر فرانس کے شہر بیاﺅویاس کے ایئرپورٹ پر اتارا تو ہمیں اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا۔ ایئرلائنز کی غلطی کی وجہ سے ہمیں 930پاﺅنڈ کا نقصان ہو گیا ۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -