وزیراعظم اور اداروں میں کس بات پر اختلاف ہوا؟ فواد چوہدری نے بتادیا

وزیراعظم اور اداروں میں کس بات پر اختلاف ہوا؟ فواد چوہدری نے بتادیا
وزیراعظم اور اداروں میں کس بات پر اختلاف ہوا؟ فواد چوہدری نے بتادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدر ی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کےدرمیان مکمل ہم آہنگی ہے،۔ایسے مثالی تعلقات پہلے نہیں تھے، نوازشریف کے بیرون ملک جانے پراختلاف کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  بلاول بھٹو اورمریم صفدرکوپہلےمیئرکا الیکشن لڑنا چاہیے۔ نوازشریف کسی ڈیل کے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔موجودہ اپوزیشن سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں۔اب تک اپوزیشن 4 مارچ کرچکی ہے۔یہ 1300سےزائدبارحکومت گرانےکی کوشش کرچکے۔ ساری اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ  پاکستان کے معاشی حالات بہترہورہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا۔ اپوزیشن کے اپنےلوگ ان کےساتھ نہیں۔ مسلم لیگ(ن)فیملی لمیٹڈ پارٹی بن چکی ہے۔

مزید :

قومی -