خیر پور کی خاتون ٹیچر نے نویں جماعت کے شاگرد سے کورٹ میرج کر لی

خیر پور کی خاتون ٹیچر نے نویں جماعت کے شاگرد سے کورٹ میرج کر لی
خیر پور کی خاتون ٹیچر نے نویں جماعت کے شاگرد سے کورٹ میرج کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیر پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خاتون ٹیچر اپنے ہی شاگرد کو دل دے بیٹھیں، خیرپور کی ٹیچر نے نویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ پسند کی شادی کرلی۔سندھ کے شہر خیرپور کے نجی سکول کی 23 سالہ لیڈی ٹیچر نے نویں جماعت کے 20 سالہ طالب علم سے کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کرلی۔کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔ویڈیو میں 23 سالہ لیڈی ٹیچر کا اپنا نکاح نامہ دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے کسی نے اغوانہیں کیا، پسند سے شادی کی ہے۔

واضح رہے کہ نجی سکول کی لیڈی ٹیچر 24 جنوری سے سکول سے واپسی کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی۔لیڈی ٹیچر کے اغواء کا مقدمہ تھانہ گمبٹ میں درج ہوا تھا جبکہ 20 سالہ شاہ زیب بھی 24 جنوری سے غائب تھا جو نجی سکول میں نویں جماعت کا طالب علم ہے۔