دہشت گردوں کو شکست کیلئے سہولت کاروں سے گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگا، آرمی چیف

دہشت گردوں کو شکست کیلئے سہولت کاروں سے گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگا، آرمی چیف
دہشت گردوں کو شکست کیلئے سہولت کاروں سے گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگا، آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنجگور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے کہ سہولت کاروں کے ساتھ ان کا گٹھ جوڑ ختم کیا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف نے پنجگورکادورہ  کیاجہاں انہوں  نےدہشت گردوں کاحملہ پسپاکرنے والےجوانوں کے ساتھ دن گزارا ، آرمی چیف نےدہشت گردوں سےمقابلہ کرنیوالےجوانوں کی جوابی کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے مادروطن کادفاع کرنے والےشہداکوخراج عقیدت پیش کیا۔  اس موقع پر مقامی کمانڈرنےآرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال اور خطرات سےنمٹنےکیلئےاٹھائےگئےاقدامات پر بریفنگ دی ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدامنی پھیلانےوالوں سےنمٹنےکیلئےموثرتیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  جوان اپنی آپریشنل تیاریاں برقراررکھیں۔  آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کوشکست دینےکیلئےان کےسہولت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑکوختم کرناہوگا،  بلوچستان میں ملک دشمن عناصرکی سازشیں ناکام  اور مقامی آبادی کاتحفظ اورسیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے  پنجگورمیں قبائلی عمائدین سےبھی بات چیت کی ۔ انہوں نے عمائدین کی قانون نافذکرنیوالےاداروں کی حمایت کوسراہا۔