سرفراز احمد نے جیت کا کریڈٹ عمر اکمل کو دے دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اوپنرز جیسن رائے اور احسن علی نے اچھے کھیل کا مظاہر ہ کیا لیکن جیت کا کریڈٹ عمر اکمل کو جاتا ہے جنہوں نے نیچے سے آکر عمدہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو واپس گیم میں لے کر آئے ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جب میں وکٹ پر آیاتو ایک ہی بات ذہن میں تھی کہ پارٹنر شپ لگانی ہے جس میں کامیابی ملی ۔ شاہد آفریدی کو نئی گیند کروانے کے فیصلے سے متعلق سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ میں نے اس بارے میں معین خان سے بات کی تھی ،ہمارا خیال تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی بڑی شارٹس کھیلیں گے اور شاہد آفریدی کو وکٹ لینے میں کامیابی مل سکتی ہے ، اس سوچ کے ساتھ شاہد آفریدی کو نیا گیند کرنے کے لیے لا یا گیااور انہوں نے اچھی باولنگ کی ۔