سوات میں زلزلہ

سوات میں زلزلہ
سوات میں زلزلہ
سورس: Pixabay

  

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 130 کلومیٹر  زیر زمین تھی  جس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ  تھا۔ زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

ماحولیات -