چولستان جیپ ریلی میں گاڑیوں میں تصادم،6 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چولستان کے صحرا میں جیپ ریلی کے دوران گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے6 افراد زخمی ہو گئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق چولستان جیپ ریلی کے دوران ٹریک کراس کرنے والی گاڑی کی ریس میں شامل گاڑی سے ٹکرہو گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق چولستان جیپ ریلی میں ٹکر شدہ بولان گاڑی میں 6 افراد سوار تھے،گاڑی میں سوار 6 افراد زخمی ہو گئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے ،انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔