مصطفی آباد، ملزم گرفتار ،2 کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) مصطفی آباد پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش شہزاد عرف ورلڈ منشیات سمیت گرفتار کر لیا ملزم شہزاد عرف ورلڈ سے 02 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ ملزم کا نہر کنارے، تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
ایس پی کینٹ کی ایس ایچ او مصطفی آباد حماس حمید اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ نو جوان نسل کی بربادی اور طلباءکے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔