ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں روپے ،زیورات ، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں سے محروم
لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق بادامی باغ علاقے میں ڈاکو بابر سے 1لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے،برکی کے علاقے میں ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے دوران جمیل سے 2 لاکھ نقدی ، موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ، سبزہ زار کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر خرم سے 2 لاکھ 20 ہزار نقدی و موبائل فون ،شالیمار سے ڈاکو عامر سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون، شادمان میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فاروق سے 90 ہزار کی نقدی و موبائل فون، گوالمنڈی کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے احسان سے 2 لاکھ 10 ہزار نقدی و موبائل فون، اسلام پورہ سے ڈاکو زبیر سے 70 ہزار اور موبائل، لٹن روڈ میں تنویر سے 70 ہزار نقدی و موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ سے نصیر سے 90 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور لاری اڈا، شادمان، اچھرہ سے گاڑیاں جبکہ نولکھا، اسلامپورہ، شاہدرہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔