نوجوان پر تشدد کی ویڈیووائرل ، ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

نوجوان پر تشدد کی ویڈیووائرل ، ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شاہدرہ چوری کے شبہ پر ملزمان نے اپنی عدالت لگا لی ملزمان نے تشدد کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ایس ایچ او شاہدرہ تحسین ا نجم نے بروقت کارروائی کرتے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان نے چوری کے شبہ پر نوجوان پر تشدد کیا اور زنجیروںسے جکڑ دیاملزمان شہری عرفان کو اغواءکر کے لے گئے اور تشدد کے دوران سر کے بال اور بھنوئیں کاٹ دئیے شاہدرہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزمان بوٹا،شہباز عرف کاکا اور بلو مخبر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا۔ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او شاہدرہ تحسین ا نجم اور ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی سٹی قا ضی علی رضا نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید :

علاقائی -