عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ‘سی سی پی او

عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ‘سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر) شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں یہ بات کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ نے گز شتہ روز جاری اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس تمام مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں کیلئے بھرپور سیکورٹی مہیا کر رہی ہے اس ضمن میں رائیونڈتبلیغی اجتماع اورگرجا گھروں کی حفاظت کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی سی سی پی او نے کہا کہ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ کاسلسلہ جاری رہاجبکہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع اور گرجا گھروں سمیت دیگر اہم مقامات کی سیکورٹی کیلئے پولیس ہائی الرٹ رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کے فرنٹ لائن سولجرز شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔دریں اثناءسی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی ہدایات پر سینئر افسران نے اپنے علاقوں کے گرجا گھروں، رائیونڈ تبلیغی اجتماع اور دیگر اہم مقامات پرسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

، ڈولفن اسکواڈ، پی آریو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پنڈال اور گرجا گھروں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کرتی رہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ رائیونڈ اجتماع کے شرکاءکی موومنٹ کو آسان بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کا خصوصی عملہ اپنے فرائض انجام دیتا رہا۔

مزید :

علاقائی -