سٹیج فنکاروں کو ٹی وی پر بہت شہرت حاصل ہوئی، حسن مراد

   سٹیج فنکاروں کو ٹی وی پر بہت شہرت حاصل ہوئی، حسن مراد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکار حسن مراد نے کہا ہے کہ 25سے 30سال تک اسٹےج ڈراموں کے ذرےعے فنکاروں کو وہ شہرت نہےں ملی جو نجی ٹی وی چےنلز کے مزاحیہ پروگرامز سے ان کے حصے مےں آئی اور آج اسٹےج کے ان اداکاروں کے نام اور شہرت دونوں پورے ملک مےں پھےل چکی ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اسٹےج کے ساتھ ٹی وی پر بھی کام کرنے سے فنکاروں کے مالی حالات بھی بہت بہتر ہوئے ہےں ۔ انہوںنے اےک سوال کے جواب مےں بتاےا کہ مےرا شوبز مےں آنا اےک حادثہ تھا ،مجھے اسٹےج ڈرامے دےکھنے کا شوق تھا اور اکثر مال روڈ پر اےک ہوٹل مےں ہونے والے ڈرامے دےکھنے جاتا تھا اور وہاں سے ہی جمےل بسمل مرحوم نے مجھے ڈرامے مےں متعارف کرواےا ۔

 حسن مراد نے کہاکہ ہمےشہ و ہی فنکار کامےا ب ہوتا ہے جو اپنے سےنئر کی عزت کرتا ہے اور ان سے رہنمائی لےتا ہے ۔ 

مزید :

کلچر -