ڈرامے عشق مرشد میں کردار مقبول ہونے کی بہت خوشی ہے، علی گل ملاح

  ڈرامے عشق مرشد میں کردار مقبول ہونے کی بہت خوشی ہے، علی گل ملاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)مقبول ڈرامے عشق مرشد میں مزاحیہ کردار ادا کرنے والے اداکار علی گل ملاح نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا کردار وائرل ہونے کے بعد اب ان کی اہلیہ بھی انہیں بھلے کے نام سے پکارتی ہیں۔علی گل ملاح نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ وہ اپنی مادری زبان سندھی میں کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر مزاحیہ مواد میں بھلے کا ڈائلاگ بولتے آ رہے تھے اور سندھی شائقین کو بخوبی اس کا علم ہے لیکن ڈراما عشق مرشد کے بعد دنیا بھر میں ان کا نام بھلے رکھ دیا گیا ہے۔علی گل ملاح کا کہنا تھا کہ ڈرامے کے دو مختصر کردار ادا کرنے کے بعد وہ دبئی گئے تو وہاں پاکستانی ہوٹل کے اسٹاف اور مالکان نے انہیں بھلے کے ڈائلاگ کی وجہ سے پہچانا، جس کے بعد انہوں نے ہدایت کار کو اپنا کردار بڑھانے کی درخواست کی۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ پہلے سے بلال عباس اور درفشاں سلیم کو نہیں جانتے تھے کیونکہ انہیں کبھی اردو ڈراموں میں کاسٹ ہی نہیں کیا گیا تھا، اس لیے وہ نئے اداکاروں کو نہیں جانتے تھے لیکن بعد میں جب انہوں نے انٹرنیٹ پر انہیں سرچ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ دونوں معروف اور بڑے اداکار ہیں۔

مزید :

کلچر -