اداکارہ نور ظفر کی نئی تصاویر نے شائقین کے دل جیت لئے 

  اداکارہ نور ظفر کی نئی تصاویر نے شائقین کے دل جیت لئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ نور ظفر موسم سرما کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر اپنی دلکش تصاویر جاری کرکے مداحوں کی تمام تر تعریفوں کا محور بن گئیں۔منفرد اور نئے کردار کے ساتھ ڈراموں کی زینت بننے والی نور ظفر خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس میں انہیں اونی ملبوسات میں لپٹے دیکھ کر مداح تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے تصاویر میں قاتلانہ آنکھوں میں سیاہ کاجل اور خوبصورت چہرے پر مدہم میک اپ کے ساتھ سفید کیپ اور ہلکی گلابی ہوڈی پہنے اداکارہ نور ظفر کا حسن کسی قیامت سے کم معلوم نہیں ہورہا تھا۔نور ظفر نے دو تصویروں والی گیلری کے ساتھ کیپشن میں موسم سرما سے متعلق ایموجیز کی ایک سیریز بھی شامل کی جسے دیکھتے ہی ہزاروں مداحوں نے تبصروں کے سیکشن میں حسینہ کے لیے لائکس اور تعریفوں کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔

مزید :

کلچر -