سرکاری حج سکیم کے عازمین کی تربیتی پروگرامات کا آغاز آج سے شروع
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج 2024ءکی تیاریوں کے سلسلے میں ملک بھر سے سرکاری حج سکیم کے عازمین کی تربیتی پروگرامات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں ملک بھر کے حاجی کیمپوں میں خصوصی ٹریننگ کیمپ قائم کئے گئے ہیں بڑے شہروں میں وزارت مذہبی امور کے افسران شریک ہوں گے لاہور میں ہونے والے ٹریننگ پروگرام میں آئی ٹی انچارج حکیم اللہ خٹک شریک ہوں گے۔ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں کو ٹریننگ کا شیڈول بذریعہ SMS جاری کر دیا گیاہے۔ ہر حاجی کے لئے تربیتی کیمپ میں شرکت کم از کم دو دفعہ ضروری ہے آج سے شروع ہونے والے تربیتی پروگرامات میں ہر حاجی کی حاضری ہوگی جس کو بھی اطلاع اور مقام کا SMSآ گیا ہے وہ ہرصورت شریک ہو۔