پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یونس خان

    پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یونس خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کے لئے فیورٹ ہے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں اور ٹیم کو ایونٹ جتوانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا میگا ایونٹ سے قبل انعقا د خوش آئند ہے اس سے کھلاڑیوں کو بھرپور تیاری میں مدد ملے گی او ر اس طرح کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا بھی موقع مل جائے گا یونس خان نے مزید کہا کہ شاہین شاہ نوجوان کرکٹر ہیں ان کو چاہئے کہ وہ اپنی قیادت میں ٹیم کو آگے لیکر بڑھیں اور سینئر ز کھلاڑیوں کو ان کا بھرپور ساتھ دینے کی ضرورت ہے اگر کھلاڑی محنت سے کھیلے تو کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔