سپریم کورٹ رواں عدالتی ہفتے میں 25 سے زائداہم مقدمات کی سماعت کریگی

  سپریم کورٹ رواں عدالتی ہفتے میں 25 سے زائداہم مقدمات کی سماعت کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آج پیر سے شروع عدالتی ہفتے میں 25سے زائداہم مقدمات کی سماعت کرے گی، مقدمات چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سمیت دیگربنچزسماعت کریں گے،جبکہ پانچ رکنی لارجربنچ جوڈیشل کونسل کے حوالے سے دائرمقدمے کی سماعت کرے گاجسٹس امین الدین بنچ کی سربراہی کریں گے۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ مختلف فوجداری،سول مقدمات،بنکنگ،سمیت دیگرمقدمات کی بھی سماعت کرے گی اس سلسلے میں فریقین کواطلاعاتی نوٹسزبھی ارسال کیے جاچکے ہیں۔ ان مقدمات میں سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے جج کی برطرفی سے قبل مستعفی ہونے کامقدمہ،تائسی کاکارپوریشن بنام اے ایم کنسٹرکشن کمپنی،خالدخورشیدخان بنام سرکارکیس وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور کابینہ سے منظوری کے بغیر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے کی جانے والی تقرریوں کاکالعدم قرار دینے کاعبوری حکم نامہ کیس،پورٹ کراچی کیس،سرکاری واٹربورڈاراضی فروخت کیس،سائیں زبیرشاہ نیب کیس،سابق وزیراعظم اشرف بنام گوندل کنسٹرکشن کیس،آرمی ویلفیئرٹرسٹ کیس کی سماعت شامل ہے۔

مقدمات سماعت  

مزید :

صفحہ اول -