حماد اظہر کی الیکشن میں مداخلت کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کی تجویز

    حماد اظہر کی الیکشن میں مداخلت کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے اپنی پارٹی کو تجویز دی ہے کہ انتخابات میں مداخلت کیخلاف عالمی عدالت میں درخواست دائر کی جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حماد اظہر نے کہا میں اپنی جماعت کی کور کمیٹی (سی سی) کو تجویز دوں گا کہ پاکستان میں جمہوری عمل میں مداخلت، آئین کی خلاف ورزی اور انسانیت کیخلاف جرائم کے ارتکاب کیخلاف عالمی عدالت میں درخواست دائر کی جائے۔ہماری عدلیہ کو جمہوریت اور آئین کے حق میں کھڑے ہونے کا وقت ہے۔ خیال رہے 8 فروری کو پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے نتائج میں ردوبدل کا الزام عائد کیا گیا اور احتجاج کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے حماد اظہر کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا انشااللہ اس کو دیکھیں گے۔سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے بھی ٹوئٹ کا جوا ب دیتے ہوئے کہا کہ‘میں اس تجویز کی پرزور حمایت کرتا ہوں، ہمیں فوری طور پر کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرنا چاہیے اور اس تجویز کی منظوری دی جانی چاہیے۔

حماد اظہر تجویز

مزید :

صفحہ اول -