پی ٹی آئی کی سیاست کا نیا فیز  شروع ہوگیا ہے، علی محمدخان

          پی ٹی آئی کی سیاست کا نیا فیز  شروع ہوگیا ہے، علی محمدخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا نیا فیز شروع ہوگیا ہے۔ایک بیان میں علی محمد نے کہا کہ اللہ کے حکم اور کارکنوں کی محنت سے کامیابی ملی، بانی پی ٹی آئی جسے کھڑا کرے گا وہ جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ کارکن آج کے بعد کسی ایم این اے یا ایم پی اے کو کمیشن نہ لینے دیں، کوئی ایم پی اے کرپشن یا ظلم کرے تو کارکن اس کے خلاف نکلیں۔علی محمد نے کہا کہ اگر پارلیمنٹرین نے ٹھیکدار سے مل کر 25 فیصد لیا تو کارکن محاسبہ کریں۔

علی محمد خان

مزید :

صفحہ اول -