فیصل کریم کنڈی کی بلاول بھٹو  کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز

          فیصل کریم کنڈی کی بلاول بھٹو  کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن) سیکرٹری اطلاعات پاکستان  پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز دے دی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مستحکم اتحادی حکومت میں بلاول بھٹو کو وزیر اعظم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر پیپلز پارٹی اتحادی حکومت کا حصہ بننے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھے، پیپلز پارٹی کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا چاہیے اور اپوزیشن بنچز سے قوم کی خدمت کرے۔

فیصل کنڈی

مزید :

صفحہ اول -