فائرنگ سے زخمی ہونیوالے محسن داوڑ  کا ہسپتال میں کامیاب آپریشن

    فائرنگ سے زخمی ہونیوالے محسن داوڑ  کا ہسپتال میں کامیاب آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  پشاور(این این آئی) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کا ہسپتال میں کامیاب آپریشن ہو گیا۔سرجن ڈاکٹر فرید خان داوڑ کے مطابق سربراہ این ڈی ایم محسن داوڑ کا کامیاب آپریشن کیا۔انہوں نے بتایا کہ محسن داوڑ نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈاکٹر نے کہا کہ محسن داوڑ کی دائیں ران سے گولی آر پار ہوئی ہے، ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

محسن داوڑ

مزید :

صفحہ اول -